عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری دیدی

75

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فتح اللہ، راجا ناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون، راجا محمد زکریا، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس کے
ساتھ ساتھ جاوید مناوا، وزیر کلیم اور راجا اعظم بھی کابینہ اراکین میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے آئندہ ہفتے بدھ کے روز گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے اور وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے تحت خواتین کی 6 مخصوص اور ٹیکنو کریٹس کی 3 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پی ٹی آئی جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔