اپوزیشن اقتدار کیلیے ہر حد تک جانے کو تیار ہے، شہباز گل

32

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقتدار کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہے، این آر او نہ ملنے پر ہنگامہ آرائی پر اتر آئے ہیں، عوام چوروں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوٹ مار کی داستانوں کا سب کو پتا ہے، گیلانی صاحب نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی، عوام چوروں اور ڈاکوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے، ملتان میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے، قانون توڑنے پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔شہباز گل کا کہنا تھا عمران خان دن رات معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، نواز شریف وطن واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔