پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 7,985 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد47 ہزار390 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں 118,511 ،بلوچستان میں 17,101، خیبرپختونخواہ 46,877، گلگت بلتستان میں 4,637، اسلام آباد میں 29,782 اور آزاد کشمیر میں 6,682 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 54 لاکھ75 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کے دوران 2,829 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 43 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,186 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,911، پنجاب 2,979، خیبرپختونخوا 1,359، اسلام آباد 309، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 166 اورآزاد کشمیر میں 164 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 39 ہزار 810 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار 145 افراد متاثر، 14 لاکھ 58 ہزار 305 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 31 لاکھ 93 ہزار 980 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔