پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو کر رہے گا.
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ملتان، پنجاب میں پی پی یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے.
یہ بھی پڑھیں: علی قاسم گیلانی کو 30 روز تک نظر بند کرنے کے احکامات جاری
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، چاہے کچھ بھی ہو، ہم 30 نومبر کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی میزبانی کرینگے اور آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں.
پی ٹی آئی حکومت ملتان، پنجاب میں پی پی یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہو، ہم 30 نومبر کو PDM کی میزبانی کرینگے، آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں
جلسہ تو ہوکر رہے گا https://t.co/sRaTJ9Crgn— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 28, 2020
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اوراس وقت انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطنیہ اختیار کیا ہوا ہے، بلاول ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسین اور پی ڈی ایم کے جلسے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کی اعلی قیادت کے ہمراہ جلسے میں شرکت کریں گی.