کراچی(پ ر)انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی قائدین و رہنما نے سندھ اسکائوٹ آڈیٹوریم کراچی میں بانی انجمن طلبہ اسلام و چیئرمین سپریم کونسل جمعیت علماء پاکستان شیخ الحدیث علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی ؒکے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الحدیث علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی علیہ رحمہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی علمی و تحریکی زندگی کی وجہ سے مشہور تھے، وہ قدیم پاکستانی سیاست سے جدید دور کے ملاپ کا ایک حسین امتزاج تھے، انہوں نے پاکستان کی اصولی سیاست میں اپنا نام منوایا، نہ ضیاء دور کی لگژریاں بھی انہیں نہیں خرید سکیں اور نہ مشرف دور کی سہولتوں سے انہیں کمزور کیا جا سکا۔