کراچی (پ ر)عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں نصرت بھٹو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ، لیاری ، کراچی میں گزشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی۔نظامت کے فرائض پروفیسر وقار علی نے سرانجام دیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی خالد اعوان (ہیڈ ماسٹر، عزت خان سیکنڈری اسکول) تھے۔ عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے طلبہ نے تقاریر کرکے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ خالد اعوان نے پروفیسر ڈاکٹر مْطیع اللہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مْطیع اللہ سہارن، پرنسپل نصرت بھٹو کالج نے نبی کریمؐؐکی زندگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دنیا کے لیے رحمت بن کرآئے۔انہوں نے کہا کہ نبی مہربان ؐکی تعلیمات پر عمل کرکے دنیاو آخرت میں نجات اور کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس پروگرام کے دوسرے حصے میں نظامت کے فرائض پروفیسر عامر زرین نے ادا کیے۔ نئے آنے والے تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف اور سال ِ اوّل (سائنس،آرٹس، کامرس، جنرل سائنس)میں داخلہ لینے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا۔ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسیب کو موجودہ پرنسپل اور اسٹاف کی طرف سے الوداعی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ موجودہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مْطیع اللہ سہارن کو کالج اسٹاف کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔تقریب کے اہتمام پر معزز مہمانوں کی تواضع کی گئی۔