نبی مکرمؐکی زندگی کاہرپہلوچمکدارہے ، عبدالرحمن سلفی

43

کراچی (پ ر)امیرجماعت غربااہل حدیث نے ائمہ کرام اور مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبوت ملنے سے پہلے بھی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے شب وروز پاک دامنی سے عبارت تھے ،عقل سلیم آپؐ کے اندربدرجہ اتم موجودتھی، آپؐ کی زندگی کا ہر ہر پہلو چمکدار ستاروں کی مانند تھا۔مولانا سلفی نے کہا کہ آپؐ کے ان اوصاف ِحمیدہ کی بدولت ہی اللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو معراج سے سرفراز فرما،یا یہ معجزہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبران دین میں سے کسی اور کو نصیب نہیں ہوا،جبکہ آپ ؐکو نمازکا تحفہ عرش ِبریں پر دیا گیا باقی تمام عبادات دنیا میں عطاء کی گئیں۔