کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کا عمل وطن سے غداری کے مترادف ہوگا ملازمین کو جبری طور پر بے روزگار کرنا ہزاریں خاندانوں کا معاشی قتل ہے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے یہ بات اسٹیل مل سے تعلق رکھنے والے مختلف یونینوں کے رہنماؤں سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اپنی لیبر ونگ کے ذریعے پاکستان اسٹیل مل کے مزدوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے جائز مطالبات کی منظوری تک ان کے ھر لائحہ عمل کا ساتھ دے گی ۔سردار عبدالر حیم نے حیرت کا اظہار کیا کہ وزیراعظم ایک ایماندار شخص ہے لیکن اسٹیل مل کی نجکاری میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری کے اندیشے کے باوجود اسٹیل مل کے نجکاری پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ سردار عبدالر حیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اسٹیل مل کے مزدوروں کا مقدمہ عدالتوں سے لیکر حکومت کے ایوانوں اور سڑکوں پر لڑے گی۔ ملاقات میں آغا موسیٰ‘ عبدالحق چنا‘ محمد عاصم بھٹی‘ امجد زرداری‘ اکبر میمن‘ محمد ابراہیم اور دیگر شامل ہیں۔
مسلم لیگ فنکشنل لیگ میںشمولیت کرنے والوںکاسردارعبدالرحیم کے ہمراہ گروپ فوٹو