اسٹیل مل سے ملازمین کی جبری برطرفی قوم کو قبول نہیں ‘جانی میمن

47

کراچی(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکرٹری اطلاعات جانی میمن نے وفاقی حکومت آمرانہ فیصلے کے تحت پاکستان اسٹل مل سے 4500ملازمین کی جبری برطرفی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسٹل مل سمیت سرکاری اداروں سے ملازمین کی جبری برطرفی قوم قبول نہیں کرے گی سلیکٹڈ عمران نیازی نے عوام کو بھوک ،غربت اور بے روز گاری کو پروان چڑھا یا آج نااہل نیازی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے اُن کی کمر پر کلہاڑا مارا گیا اور اب اداروں سے ملازمین کی جبری برطرفی کے ذریعے بے روزگاری کو پروان چڑھا یا جارہا ہے۔ جانی میمن نے کہاکہ ظلم اور جبر پر قائم نیازی حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے۔