نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پاکستان اسٹیل سے ساڑھے چار ہزار سے زائد مزدوروں کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا نے پاکستان اسٹیل سمیت قومی اداروں کو تباہ و برباد کیا ان کا احتساب اور لوٹ مار کا حساب لینے کے بجائے مزدوروں کے گلے پر چھری چلادی گئی۔ انہوں نے پاکستان اسٹیل کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کریں اسی سے راستہ نکلے گا۔ NLF آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ آپ کی عدالت میں اسٹیل مل کا کیس زیر سماعت ہے اور حکمرانوں نے ملازمین کے گلے پر چھری چلا کر توہین عدالت کی ہے اس کا فوری نوٹس لیں۔