EOBI پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کورکمیٹی کے ممبران جناب اظفر شمیم صاحب سرپرست اعلیٰ قاضی عبدالجبار، سید علمدار رضا اور دیگر نے چیئرمین EOBIاظہر حمید سے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ EOBI پنشنرز جب ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے لیے EOBI کے ریجنل آفس میں درخواست دیتے ہیں تو ان کو EOBI کے قانون کے مطابق 30 دن کے بعد پنشن کی ادائیگی کی جائے۔ پنشنرز کو ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد بھی پنشن نہیں ملتی ہے۔EOBI کے پنشنرز اپنی سروس مکمل کرکے EOBI کو مکمل Conlilatea کی ادائیگی کرتے ہیں یہ رقم EOBI کے پاس امانت ہوتی ہیں اس کے پنشنرز کے ساتھ عزت، وقار اور اچھا برتائو سلوک کیا جائے۔ پنشنرز کو صرف دو۔ پنشنرز جب ریجنل آفس میں کلیم فارم جمع کرانے آتے ہیں اس وقت چیک کرکے تمام ضروری کاغذات کو بھی وصول کرایا جائے۔ وہ اس لیے کہ کم کاغذات کا بہانا بنا کر پنشن ملنے میں رکاوٹ نہ ہو۔ EOBI کا پنشنر EOBI کا Stake Holderہوتا ہے اور EOBI اس کی امین ہے۔ جب وہ اپنی امانت یا پنشن کے لیے ریجنل آفس کلیم جمع کرانے آتا ہے تو اس کو کلیم فارم پُر کرنے اور دوسری معلومات کی آگاہی کے لیے ہر ریجنل آفس میں EOBI پنشنرز کے لیے الگ مرکز بنایا جائے تا کہ اسے ہر قسم کی مدد درکار ہو۔