انڈر25انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب

26

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کی معاونت سے شکار پور میں انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ سندھ جیتنے والی کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی،جس کے مہمان خصوصی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرسندھ سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ تھے۔ انکے ہمراہ کے ایچ اے پیٹرن انچیف وائس ایڈمرل ر سید عارف اللہ حسینی,چیئرمین کے ایچ اے و جی ایم ویمن ونگ صوبائی وزیر شہلا رضا, معروف اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ,صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ,کے ایچ اے لیگل ایڈوائزر سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل عامر عزیز,, اولمپیئن حنیف خان, ورلڈ چیمپیئن جمیل احمد خان ,چیئرمین گلفراز احمد خان,ایس پی اعجاز الدین,سیکریٹری حیدر حسین ,خزانچی ابوزر امراؤ،جاوید اقبال اور ارشد کے علاوہ کے ایچ اے عہدیداران و دیگر ہاکی فیملی سے منسلک افراد موجود تھے۔مہمان خصوصی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرسندھ سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ نے اسپیشل کیش پرائز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسلم خان نیازی کو دیا جبکہ کھلاڑیوں میں دس ،دس ہزار کیش پرائز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،اسکے علاوہ پشاور میں جاری انڈر 16 بوائز قومی ہاکی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلییسلطان محمود اور ارباز ایاز کو بحیثیت سندھ ٹیم پلیئر نمائندگی کیلئے جہاز کے ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔