آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے دی

54

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو51رنز سے شکست دیکرتین میچوں کی سیریز میں2-0کی برتری حاصل کرلی۔ بھارتی ٹیم390 ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں کے نقصان پر338رنز ہی بنا سکی۔بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی89 اورکے ایل راہول76 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے،پٹ کمنز نے3،جوش ہیزل ووڈ ن اور ایڈم زمپا نے2،2،وکٹیں حاصل کی۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔اتوار کو سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر389رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیوا سمتھ نے104،ڈیوڈ وارنر نے 83، مارنس لبسچنگ نے70، اور میکسویل نے63رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے محمد شامی،بمرہ اورہارڈیک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔390رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم مقررہ50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر338رنز ہی بنا سکی۔بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی89،کے ایل راہول 76، لیر 38،شیکھر دھون30،اگروال28،ہاردیک پانڈیا 28اورویندرا جدیجہ24رنز بنا سکے،آسٹریلیا کی جانب سے،پٹ کمنز نے3،جوش ہیزل ووڈ ن اور ایڈم زمپا نے2،2،وکٹیں حاصل کی۔ا سٹیو اسمتھ کو میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے2 دسمبر کو کھیلا کینبرا میں کھیلا جائے گا۔