اقتصاد? سرو? ?? رپور? جار?

174

اسلام آباد: حکومت نے سال رواں مالی سال کی اقتصادی رپورٹ جاری کردی ہے سیلاب،دھرنوں اورامن وامان کی صورتحال نےمعاشی ترقی کو متاثرکیا۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 5.1فیصد رہی جو کہ مقررہ ہدف سے کم ہیں رپورٹ میں دھرنے اور سیلاب نے ترقی کی رفتار کو سست کیا۔

ملک میں زرعی ترقی کے لئے رکھے گئے اہداف پورے نہ ہوسکے زرعی ترقی کی شرح 3.3فیصد کے ہدف کے مقابلے 2.9فیصد رہی۔

ماہی گیری اور لائیو اسٹاک کے شعبوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا ۔

صنعت کے شعبے میں 3.6فیصد کی شرح سے ترقی ریکارڈ کی گئی جبکہ مینوفیکچرنگ کےشعبےمیں شرح نمو6.5فیصدہدف کی بجائے3.8فیصدرہی۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 3.8 فیصد رہی رواں مالی سال کے بجٹ میں اس کا ہدف 6.5فیصد رکھا گیا تھا۔

بجلی اور گیس کی پیدوار اور تقسیم میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا جوکہ رکھے گئے ہدف سے 3.6فیصد کم ہیں ۔