راشد نسیم کاپروفیسررنصراللہ لغاری سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری کو فون کرکے ان کے والد معروف تعلیمی ماہر، دانشور و ادیب پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبارعابد لغاری کی وفات پر تعزیت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔ راشد نسیم نے بزرگ رہنما عبدالعزیز غوری کی علالت پر ان کے صاحبزادے عمران غوری کو فون کرکے علاج معالجہ کی تفصیلات معلوم کیں اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔ دریں اثنا انہوں نے انچارج الخدمت میڈیکل کیمپ و کلینک کے ڈاکٹر راوثمین خان کی وفات پر ان کی نماز جنازہ میں شرکت اور لواحقین سے تعزیت کی ۔