روس کا ایک بار پھر گوگل کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

226

مواصلات کی نگہداشت کرنے والی روسی تنظیم روسکومنادزور نے کہا ہے کہ روس نے امریکی سرچ کمپنی گوگل کے خلاف اپنے سرچ انجن سے کالعدم مواد ہٹانے میں ناکام ہونے پر دوبارہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسکومناڈزور نے کہا کہ گوگل 30 فیصد بھی “خطرناک مواد” کو اپنی ویب سائٹ سے بین کرنے میں ناکام رہا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مواد انتہا پسندی ، فحش نگاری اور خود کشی پر مائل کرنے ولے ہیں۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے گوگل کیخلاف کارروائی کا دوبارہ جائزہ لیے جانے عدالت میں گوگل کیخلاف مقدمہ چل سکتا ہے اور 65،670 ڈالرز تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

روس میں گوگل نے اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل ایک روسی عدالت نے روس میں کالعدم مواد کو روکنے میں ناکام ہونے پر گوگل پر 1.5 ملین روبل(روسی کرنسی) جرمانہ عائد کیا تھا۔