ایک نامعلوم اسرائیلی عہدیدار نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے ماسٹر مائنڈ محسن فخری زادے کے قتل پر دنیا کو اسرائیل کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ عہدیدار برسوں سے اسرائیل کے لئے فخری زادے کی کھوج میں ملوث تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگراموں کے خلاف ہر قسم کے ضروری اقدامات کو جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ ابھی تک یروشلم نے فخری زادے کے قتل پر سرکاری سطح پر کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔