انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

142

انڈونیشیا کے مشرقی نوسا تنگگرہ صوبے میں آتش فشاں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں راکھ اور دھواں آسمان میں چار کلومیٹر تک بلند ہوا اور 2،700 سے زائد باشندے پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آتش فشاں کے پھٹنے سے 26 دیہاتوں کے تقریبا 2،780 افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آتش فشاں کے پھٹنے کا مشاہدہ کرنے والے ایک 17 سالہ محمد الہام نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آس پاس کے رہائشی خوف زدہ ہیں اور وہ ابھی بھی پناہ اور بنیادی سہولتوں کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں لگ بھگ 130 فعال آتش فشاں ہیں جو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہیں جبکہ ان کی اندرونی تہوں میں بڑھتی سرگرمیاں کسی بھی وقت تباہی مچا سکتی ہیں۔