اسرائیل کوتسلیم کرنا فلسطین سے غداری کے مترادف ہے،مولاناعبدالرحمن سلفی

35

کراچی(پ ر)فلسطین اور امت مسلمہ کے کردارکے موضوع پرمقامی ہوٹل میںسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت غربا اہل حدیث مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا مسلم کاز اور فلسطین سے غداری کے مترادف ہے، اسرائیل استعمار کی علامت اور مسلم ممالک کے خلاف سازش کا مرکز ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے اسلامی یکجہتی کونقصان پہنچا نے کے ذمہ دار ہوںگے۔