پی آئی اے میں غیر قانونی تقرر پر مقدمہ درج

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے میں غیر قانونی تقرر پر آسٹریلوی اور جرمن عہدے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ ڈاریکٹر ایف آئی اے سندھ کی ہدایت پر درج کیا گیا،سابق قائم مقام جرمن سی ای او 2017 میں جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ ساتھ لے گئے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سابق ایکٹنگ سی ای او جرمن نژاد برینڈ ہیلڈن برانڈ نے آسٹریلین نڑاد ہیلموٹ بیچوفنر کو غیر قانونی طور پر سی ای او کا کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل رؤف شیخ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے سب انسپکٹر فہیم اللہ اس مقدمے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیرملکی عہدے داروںکی وجہ سے ادارے کو52لاکھ روپے کانقصان اٹھاناپڑا۔