میرپور خاص، اعظم میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کا مفت طبی کیمپ

31

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) اعظم میموریل ویلفیئر ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار، میرپور خاص، سامارو، عمر کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد، نزلہ زکام، کھانسی، اسکن، آنکھوں، شوگر، کولیسٹرول اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا مکمل چیک اپ کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری اعظم میموریل ویلفیئر ٹرسٹ شیخ خالد احمد، سربراہ میو برادری بابر میو اور کے کے مینجمنٹ کی سی ای او سمیرا جاوید کی کاوشوں سے 3500 سے زائد افراد مستفید ہوئے، ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں، غریب عوام میں خوشی کی لہر۔ اعظم میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میرپور خاص، سامارو، عمرکوٹ سمیت دیگر قرب و جوار کے پسماندہ علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ضمن میں جنرل سیکرٹری اعظم میموریل ویلفیئر ٹرسٹ شیخ خالد احمد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفت طبی کیمپ میو برادری کے سربراہ اور کے کے مینجمنٹ کی سی ای او سمیرا جاوید کے اشتراک سے ممکن ہوا، جس کے لیے ہم ان شخصیات کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ مفت طبی کیمپ میں تین ہزار پانچ سو سے زائد مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور بعد ازاں انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ نزلہ، زکام، کھانسی، آنکھوں، شوگر، بلڈپریشر اور خاص کر ہیپاٹائٹس بی سی کے مریضوں کو تاحال ادویات دی جارہی ہیں۔