جمہوریت کیلیے پی پی قیادت کی لازوال قربانیاں ہیں‘مرتضیٰ وہاب

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیپلزپارٹی کے 53 یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی، عوام اور اْنکے بنیادی انسانی حقوق کی آواز ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے پیپلزپارٹی نے قیادت کی جانوں کی لازوال قربانیاں دیں بھٹو خاندان نے آمروں اور کٹھ پتلی نام نہاد جمہوری حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن پر گامزن ہیں اور انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیںگے۔