بلدیہ ‘ڈیفنس ‘ گلشن معمار اورملیر سٹی سے 14موٹرسائیکل لفٹر ز گرفتار

95

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملز مان قتل،کار، موٹرسائیکل چوری اورڈکیتی و رہزنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بلدیہ ٹائون نے چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے 5موٹرسائیکل چوروںکو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 4مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ڈیفنس پولیس نے کار چوروں کے ایک 4رکنی گروہ کواس کے سرغنہ صدام سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 2مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 3ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ۔گلشن معمار پولیس نے منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمانغلام سجاد اور زر خان کو گرفتار کرلیا۔شاہ لطیف ٹائون پولیس نے کچی آبادی جوگی موڑ سے خاتون منشیات فروش گوپی کو گرفتار کرلیا،ملیر سٹی پولیس نے بکرا پیڑی میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے3 موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا، ویسٹ زون پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔