پریس کلب کے زیراہتمام سائبر کرائم رپورٹنگ کے حوالے سے ورکشاپ

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے فنانشل اینڈسائبر کرائم رپورٹنگ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،ورکشاپ میں صحافیوں کو سائبر کرائم، سوشل میڈیا کرائم، بینکنگ فراڈ، موبائل فون سیفٹی ٹولز اور دیگر موضوعات پر بہتر رپورٹنگ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائر یکٹر احمد زعیم نے ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سائبر کرائم قانون اور اس کے استعمال کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہر کوئی حسب ضرورت کر رہا ہے۔ لیکن دوسری طرف سائبر کرائم کی واردات بھی تیز سے ہو رہی ہے۔سائبر کرائم، ہیکنگ، انٹرنیٹ، موبائل فون اور کمپیوٹر کا صحیح استعمال اور ضروری ہدایات دی،انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اپیلی کیشن سافٹ وئیر کو موبائل فون میں انسٹال کرنے سے گریز کریں اور خاص کر خواتین اپنی انفرادی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں۔