چائلڈ لائف نے اوریکل کلائوڈ انفرااسٹرکچر کا انتخاب کرلیا

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایمرجنسی نگہداشت اور علاج کی سہولت فراہم کرکے اب تک 30لاکھ بچوں کی جانیں بچانے والے پاکستان کے غیر منافع بخش ادارے چائلڈ لائف فائونڈیشن نے اپنی تھرڈ پارٹی ہاسپٹل منجمنٹ ایپلی کیشن کی کارکردگی اور افادیت بڑھانے کے لیے اوریکل کلائوڈ انفرا اسٹرکچر (او سی آئی) کا انتخاب کرلیا ہے۔ یہ پیش رفت چائلڈ لائف فائونڈیشن کی ہاسپٹل منجمنٹ ایپلی کیشن کی دستیابی اور کارکردگی کو کم لاگت کے ساتھ بہتر بناکر آپریشنز کی استعداد بڑھانے میں نمایاں مدد فراہم کرے گی۔ اوریکل کلائوڈ انفرااسٹرکچر چائلڈ لائف فائونڈیشن کو پاکستان میں ہر بچے کے لیے اعلیٰ معیار کی ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سہولتوں کی فراہمی کے مشن کی تکمیل کے لیے وسائل اور فنڈز کو موثر انداز میں بروئے کار لانے میں بھی مدد دے گا۔ چائلڈ لائف فائونڈیشن 10ٹیچنگ اسپتالوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ ایمرجنسی رومز کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے 21 اسپتالوں میں بچوں کی جانیں بچانے کے لیے علاج معالجے کی ہنگامی سہولتیں مہیا کررہا ہے ۔