سونے کی فی تولہ قیمت میں1150روپے کمی

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں15ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1772ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1150روپے کمی سے 1لاکھ 8 ہزار850اور دس گرام سونے کی قیمت 986 روپے کمی سے 93ہزار321روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1180روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔