مال35کی تعمیر کی ذمہ داری تعمیر کنسٹرکشنز کو دے دی گئی

66

لاہور(کامرس ڈیسک ) زمین ڈویلپمنٹس اور ایبکو کنسٹرکشن نے مال35 کی کنسٹرکشن کی ذمہ داری تعمیر کنسٹرکشنز کو دے دی۔ تعمیر کنسٹرکشنز روالپنڈی میں بننے والے مال35کا گرے اسٹرکچر تعمیر کرے گی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے ، جس میں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان، ڈائریکٹر زمین ڈویلپمنٹس فہد عارف خواجہ ، ایبکو کنسٹرکشن کے سینئر ڈائریکٹر حسن شیخ، تعمیر کنسٹرکشنز کے ڈائریکٹر آپریشنز انتخاب اکبر سمیت سینئر عہدیداران شامل تھے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے تمام تر منصوبے اپنی مثال آپ ہونگے اور اِن کی تعمیر میں معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے14برس ہو چکے ہیں، پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہم پر اعتماد کرتے ہیں لہٰذا ہم اِن کی امیدوں اور اعتماد پر پورا اتریں گے ۔