بزنس مین پینل عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا،یو جی بی

58

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر،مرکزی ترجمان گلزار فیروز، ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدرمظہرعلی ناصر، اختیار بیگ،عبدالسمیع خان،سابق نائب صدور طارق حلیم، ممتازاحمد،اکرام راجپوت، نور احمد خان،یو بی جی رہنمائوںاحمدچنائے،رضوانہ شاہد،ناہیدمسعوداور شاہین الیاس سروانہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بزنس مین پینل کے لیے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں اب ووٹ خریداری ناممکن بنا دی گئی ہے اور30دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں یو بی جی کے مقابلے میں بزنس مین پینل عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا ۔یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ ملک کی بزنس کمیونٹی مشکلات میں گھری ہوئی ہے لیکن فیڈریشن میں موجود برسر اقتدار بزنس مین پینل کی قیادت خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔