سلیم الدین قریشی نے چیمبر کی سب کمیٹیز کے لیے کنونیئرز کا اعلان کردیا

57

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے بزنس کمیونٹی کے مسائل مختلف سرکاری اداروں سے حل کرانے کے لیے چیمبر کی 47 سب کمیٹیوں کی تشکیل کر کے اُن کے کنونیئرز کا اعلان کردیا اور اُن کو باقاعدہ تقرری کے مراسلات جاری کردیے۔ اُنہوں نے کہا کہ اداروں کی ترقی مشترکہ جدوجہد سے ہوا کرتی ہے اِسی لیے سب کمیٹیوں پر قابل افراد کا انتخاب اسکروٹنی کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔ وہ چیمبر کے کانفرنس ہال میں سب کمیٹیوں کے نومنتخب کنونیئرز سے خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے سب کمیٹیوں کے لیے 11 نکات پر مشتمل ضابطہ کار کا بھی اعلان کیا۔ اِس موقع پر سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، نائب صدر احمد ادریس چوہان، سابق صدور دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری، نومنتخب کنونیئرز سکندر علی راجپوت، محمد الناصر، شان الٰہی سہگل، محمد نعیم شیخ، شفقت اللہ میمن، چودھری محمد اسلام، محمد ندیم یعقوب، پرویز فہیم نوروالا، محمد فہد میاں، محمد اقبال عاربیانی، شیخ شوکت علی، شیخ غلام رسول اور اسد حسین جعفری موجود تھے۔