ملزم محسن وڑائچ کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرنیب و دیگر کونوٹس

28

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ میں این آئی سی ایل کرپشن کیس کے ملزم محسن وڑائچ کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر نیب لاہور، وزارت داخلہ اور این آئی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ درخواست پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت سے بری ہونے کے باوجود محسن وڑائچ کا
نام تا حال ای سی ایل میں شامل ہے۔ علاوہ ازیںعدالت عظمیٰ نے لاہور پیکجز مال کے زیر قبضہ سرکاری زمین کی فروخت اور کرائے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت سے زمین کے کرائے اور فروخت سے متعلق تفصیلی رپورٹ4 ہفتوں میں طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اس موقع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھی تک زمین کے کرائے کا تعین کیوں نہیں ہوا؟ جو عدالت نے طلب کیا تھا وہ تحریری طور پر جمع کرائیں، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کریں۔ عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر سینئر رکن بورڈ آف ریونیو پیش ہونے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت ایک ماہ تک کے لیے ملتوی کر دی