فولڈ ہونے والا آئی فون 2022 میں متعارف ہوگا

168

ایپل نے ستمبر 2022 میں لانچ ہونے والا foldable iphone کے پارٹس کی جانچ کرنے والی پارٹنر کمپنی فوکس کون کو بھیجنا شروع کردیا ہے۔

اکنامک ڈیلی نیوز کے مطابق جانچ میں OLED یا مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے ٹکنالوجی کے استعمال کی جانچ کرنا شامل ہے کیونکہ کسی بھی اسکرین کا انتخاب اس کے بعد دوسرے الیکٹرونک پارٹس پر اثرانداز ہوتا ہے۔

ایپل نے اپنے فولڈ ہونے والے آئی فونز پر فاکسکن سے 100،000 سے زائد ابتدائی اور اختتامی ٹیسٹ انجام دینے کو بھی کہا ہے۔

چونکہ فولڈ ہونے والے آئی فونز لیپ ٹاپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ فولڈ ہوتے ہیں لہذا ان کے اندر موجود پارٹس کو بھی تفصیل سے جانچا جائے گا۔