امریکہ امارات کو اسلحہ دینا بند کرے، انسانی حقوق تناظیم کا مطالبہ

161

عرب امارات کو امریکی اسلحے کی فراہمی سے متعلق کانگریس کی میگا ڈیل کو روکنے کے لئے 29 انسانی حقوق اور اسلحہ کی تجارت کو کنٹرول کرنے والی تنظیموں نے کانگریس کو لکھے گئے خط پر مشترکہ دستخط کیے ہیں جس میں 23 بلین ڈالر کے میزائل ، لڑاکا طیارے اور ڈرون فروخت کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔

خط میں یمن اور لیبیا کے تنازعوں میں متحدہ عرب امارات کے کردار اور اُس کی جانب سے امریکی اسلحہ استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مشرق وسطی جمہوریت کے پروجیکٹ کے افسر سیٹھ بائنڈر نے کا کہنا ہے کہ “امید ہے اس ہمارے مطالبوں پر نظرثانی کر کے امریکہ عرب امارات کو اسلحہ فراہمی روک دے گا لیکن اگر مختصر مدت کے باعث یہ ممکن نہیں تو آنے والی بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ مختلف تنظیموں کا گروپ موجود ہے جو عرب امارات کو ان ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کرتا ہے۔