حکومت کا پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کافیصلہ

143

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان موومنٹ ڈیموکرٹیک کالاہورجلسہ نہیں روکیں گے، جلسوں کے بعدجو قانونی کارروائی بنتی ہےوہ ضرورکریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جلسےمیں غریبوں کےمسائل کا کوئی ذکرنہیں تھا، جلسہ لوٹی دولت بچانےکےلیےتھا، حکومت جلسےاورجلوسوں سے نہیں گھبراتی ،ملتان کےعوام نےپی ڈی ایم کومستردکردیا۔

 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کوروناپوری دنیا میں پھیل رہاہے، متعددممالک نےمکمل لاک ڈاؤن کردیاہے،جلسےمیں ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی گئی،عدالتی احکامات کےباوجود اپوزیشن جلسوں پربضدہے،لوگوں کی زندگیاں خطرےمیں ڈالی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مریم نوازنےتاریخی جھوٹ بولےہم عوام کوبتائیں گےسچ کیاتھا،مریم نوازسچ بول ہی نہیں سکتیں، انھوں نےجوباتیں کیں جھوٹ پرمبنی تھیں،ان کی تقاریرسےظاہرہوتا ہےیہ اپنےخاندان اورغیرقانونی دولت بچانےکاناٹک تھا۔