کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے جعلی ڈگری،فراڈ،مسافروں سےرشوت لینے پر26 ملازمین برطرف کردیا۔
میڈیار پورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں 3ملازمین کو فراڈ کرنے پر ،2کو سرکاری معلومات افشاکرنےپراور ایک ملازم کو غیرقانونی کام سرانجام دینے پر برطرف کیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 8ملازمین غیرقانونی چھٹیوں گئے تھے، 4کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں جبکہ 4ملازمین کو مسافروں سےپیسےلینےپربرطرف کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی پر 12ملازمین کوشاباشی اورانعام سےبھی نوازاگیا، پی آئی اے نے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون اسسٹنٹ رجسٹرار کو بھی جعلی ڈگری کے الزام پر نوکری سے فارغ کیا گیاہے۔