چھیانوے فیصد پاکستانی مہنگائی سے پریشان، سروے

194

اسلام آباد:پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کیے گئے سروے میں چھیانوے فیصدپاکستانی مہنگائی سے پریشان ہیں، جبکہ46فیصد نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیزکو قرار دیا۔

پلس کنسلٹنٹ نےنیا سروے جاری کردیا ہے،سروے 2 ہزار سے زائد افراد سے ملک بھر میں کیا،پلس کنسلٹنٹ  کی جانب سے کیے گئے سروے کےنتائج کے مطابق چالیس فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، جبکہ37فیصد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا، جبکہ 63فیصد افراد نے ملکی معیشت کی سمت کو غلط کہا۔

سروے کے مطابق 46فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار نہ کیا،96فیصد پاکستانی مہنگائی سے بھی پریشان نظر آئے،46فیصد نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیز جبکہ 37فیصد نے پچھلی حکومتوں کو ٹھرایا۔