کھپرو، مخدوم امین فہیم کی پانچویں برسی عقیدت وہ احترام سے منائی گئی

53

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو سروری جماعت کی جانب سے مخدوم امین فہیم کی پانچویں برسی نہایت عقیدت وہ احترام سے منائی گئی۔ مخدوم امین فہیم سیاستدان کے ساتھ ساتھ ایک شاعر بھی تھے، فقیر محمد بخش ضامن۔ کھپرو کے نواحی گاؤں حاجی گل محمد ہنگورو میں سروری جماعت کی جانب سے قبلہ سائیں مخدوم امین فہیم کی پانچویں برسی نہایت عقیدت وہ احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر ادبی مشاعرہ بھی ہوا، جس میں استاد ولی محمد، ولی ہنگورو، استاد امام بخش منگریو، عبد العلیم درس، حاجی خان، عاطف بوزدار، اللہ ڈنو ہنگورو، سہتو لاشاری، محمد رمضان، قاسم سمیجو، ممتاز بوزدار، معصوم مصطفی کبھار اور دیگر شاعروں نے اپنی شاعری کے ذریعے مخدوم امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا بعد میں درگاہ حضرت منٹھار فقیر راجڑ کے گدی نشین فقیر محمد بخش ضمن علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخدوم امین فہیم ایک مدبر سیاستدان اور اس کے ساتھ ایک شاعر بھی تھے، جن کے اشعار آج بھی پڑھنے والوں کے دلوں میں گھر کرلیتے ہیں، ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں رہے گی۔ تقریب میں خلیفہ محمد یوسف ہنگورو، استاد ایم جمن کبھار، سید صدیق شاہ، سید علی خان شاہ، حاجی عمر ہنگورو، قاضی عبدالقدوس ہنگورجو، اللہ بچایو ہنگورو، جی ایم ہنگورو، محمد حسن ہنگورو، سید علی بخش شاہ سید کامل شاہ، محمد قاسم سروری، سہراب ہنگورو، مبین ہنگورو اور دیگر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔