سونے کی فی تولہ قیمت میں 350روپے اضافہ

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں29ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1801ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت350روپے اضافے سے 1لاکھ9ہزار200 روپے ہو گیا۔