مرکنٹائل ایکس چینج میں11.1ارب روپے کے سودے

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے11.1ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 10,559 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 6.386 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.289 ارب روپے رہی۔