گیس کی عدم فراہمی، نارتھ کراچی میں50فیصد پیداوار بند

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی ) کے صدر فیصل معز خان نے سوئی سدرن گیس کی وعدہ خلافی اور صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے اس کا نوٹس لینے اور بلارکاوٹ پیدواری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مطلوبہ پریشر کے ساتھ صنعتوںکوگیس کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نارتھ کراچی کی صنعتوں میں گیس پریشر صفر ہونے سے50فیصد پیداواری سرگرمیاں رک گئی ہیں جس کی وجہ سے بروقت برآمدی آرڈرز کی تکمیل دشوار ہوتی جارہی ہے جبکہ برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں۔