کے پی ٹی نے تمر کی شجرکاری مہم کا آغازکردیا

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے وزیر اعظم عمران خان کے صاف و سبز پاکستان سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے تمر کی شجرکاری مہم کا آغازایک نجی ہوٹل میں پر ستائش تقریب کے دوران کیا جس میں میڈیا اور دیگر مہمانوں کے علاوہ کے پی ٹی کی سینئر منیجمنٹ افسران اورجنرل منیجرز نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے پی ٹی چیئر مین رئیر ایڈمرل (ر) جمیل اختر نے تمر جنگلات کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ بندرگاہوں اوران سے متصل شہروں کو سونامی سے بچا تا ہے۔