کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 27 نومبر 2020 کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں، 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالیاتی نتائج کومنظور کرلیا ہے۔ ادارے نے 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 1.111 ارب کے مجموعی منافع کا اعلان کیا ہے، جس میں 0.04 کا فی حصص آمدنی(ای پی ایس) ظاہر کیا گیا ہے۔تاہم پاور یوٹیلٹی نے اس منافع کو دوبارہ سے کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹنگ مدت کے دوران، کمپنی نے ویلیو چین میں 7.97ارب روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی ہے ،اس دوران کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ سے بحال ہوگئیں، جس کے نتیجے میںبالترتیب تقسیم کردہ یونٹس میں 7.3 فیصد اوربل شدہ یونٹس میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔اس سہ ماہی میں آپریشنل بہتری کے سبب تقابلی مدت کے دوران کمپنی کے مجموعی منافع (Q1FY21: 13.868 ارب روپے، Q1FY20: 12.914 ارب روپے) میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔تاہم اس بہتری کے باوجود مجموعی منافع میں کوئی بہتری نہ آسکی۔