دودھ اور گوشت کی پیداواری لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیری فارمرز نے لائیو اسٹاک کے شعبے میںاستعمال ہونے والی اجناس کی بر آمد پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے بصورت دیگر دودھ و گوشت کی قیمتوںمیںاضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ اجناس کی قیمتیں قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیںاور دودھ کی پیداواری لاگت میںمسلسل اضافے کا رجحان ہے ،بھوسہ ،چوکر ،الفا الفا ،روڈ گراس اور دیگر اجناس کی قیمتیں مسلسل بڑ ھ رہی ہیں ،حکومت کی ناقص پالیسیوںکے باعث دودھ اور گوشت کی پیداواری لاگت میںناقابل حد تک اضافہ ہوگیا ہے ،حکومت نے اگر فوری طور پر اجناس کی بر آمد پر پابندی عائد نہ کی اور در آمدی و بر آمدی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی گئی تو ملک میںڈیری اور کیٹل کا شعبہ تباہ ہوجائے گا اور لوگوں کو ڈھونڈنے پر بھی دودھ اور گوشت دستیاب نہیںہوگا۔شاکر گجر کا مزید کہنا تھا کہ اجناس کی بر آمد پر پابندی کے ساتھ ساتھ پام کرنل کیک،ڈی ڈی جی ایس،سویا بین سمیت دیگر ونڈہ کوالٹی اجناس کی در آمد سے بھی ٹیکسو ں اور ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے۔