کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 159.90روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں160.20روپے کا ہوگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید45پیسے کے اضافے سے 159.35روپے سے بڑھ کر159.80روپے اورقیمت فروخت159.45روپے سے بڑھ کر159.90روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے159.40روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے159.80روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہوگئی اور قیمت فروخت190.50روپے سے بڑھ کر191روپے ہوگئی۔