کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)وسیم خان نے کہا ہے کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہو سکتا ہے۔انٹرویو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا کچھ عنصر ابھی بھی باقی ہے۔سوال کے جواب میں کہ کیاکیا کوورنا کی وجہ سے بھارت اس ایونٹ کی میزبانی کرنیکی پوزیشن میں ہوگا؟وسیم خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور آئی پی ایل بھی شیڈول ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو ویزے کے اجرا کے لیے تحریری یقین دہانی کروانے سے متعلق لکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظار کرے گا۔