کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نیسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے بغیر موجودہ نظام نہ صرف مفلوج ہوچکا ہے بلکہ ریاست کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے۔ آج ملک میں اصلاحات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔انتخابی، پارلیمانی، بلدیاتی اوردیگراہم شعبوںمیں فوری اصلاحات کے بغیر پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔