گرونانک امن اوربھائی چارے کے داعی تھے،ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ

52

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوامی نارائن مندر میں باباگرونانک دیوجی کے551 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہا ہے کہ باباگرونانک دیوجی امن کے داعی تھے اور انہوں نے زندگی بھر محبت، بھائی چارے اور دوستی کاپرچارکیا۔انہوںنے کہا کہ بابا گرونانک کا پیغام تھا کہـ” اپنی زندگی کو خدمت کے لیے وقف کرتے ہوئے اپنے عقیدے کی پیروی کرو” ۔