سرجانی ٹاؤن میں جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی

49

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب قائم رہائشی عمارت صائمہ اربین ولاز بلاک بی گھر کے اندر گزشتہ روزآگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی لڑکی امبرین منگل کی صبح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، واضح رہے کہ آگ لگنے سے گھر کے چار افراد جھلس گئے تھے جنہیں عباسی شہید اسپتال سے سول اسپتال برنس وارڈمنتقل کیا گیا تھا۔متوفیہ کے والد جمال ، ماں شبانہ اور بہن رمشا برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں۔