کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجمعیت اہل حدیث کراچی مولانا افضل سردار اور دیگر رہنماؤں محمد اشرف قریشی، سید عامر نجیب نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور حساس اداروں کی مقتدر شخصیات سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے بے گناہ رہنماؤں کی بلا جواز گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے گرفتاری کے حوالے سے جمعرت کوشوریٰ کراچی کااجلاس طلب کرلیا ہے۔