کراچی/(اسٹاف رپورٹر)صدرآل پاکستان ارگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی محمود حامد، سینئرنائب صدر سید لیاقت علی، نوید احمد ، عثمان شریف اور اقبال یوسف نے اپنے مشترکہ بیان میں الخدمت میڈیکل سروسز کے رکن ممتاز سماجی رہنماڈاکٹر راؤثمین خان اور ممتاز کالم نگار و بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق کونسلر سید مختار گوھر کے انتقال پر رنج کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔