منشیات کی روک تھام کے لیے ایڈیشنل آئی جی کی صدارت میں اجلاس

21

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس آفس میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز نے شہر میں منشیات کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی،شہر میں منشیات کی سپلائی اوررہزنی کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزمان کے حوالے سے ترتیب دی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا،شہر میں موٹرسائیکل چوری اوررہزنی کی وارداتوں میں زیادہ تر منشیات کے عادی افراد ملوث پائے گئے ہیں،شہر میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث پیشہ ور ملزمان کی لسٹ مرتب کر دی گئی ہے ،اجلاس میں منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے مؤثر اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی،منشیات کے عادی افراد کو سپلائی پہنچانے والے عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری،روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے بھی کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندارج کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقداما ت کا بھی جائزہ لیا گیا۔